اللہ تعالی نے میری آپ کی بلکہ سارے انسانوں کی دنیااورآخرت میں کامیابی پورے دین پر چلنے میں رکھی ہے۔ یہ دین میری آپ کی اور سارے انسانوں کی زندگیوں میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم والے طریقے سے محنت کرنے سے آئے گا۔ ختم نبوت کی برکت سے یہ محنت کرنا میری اور ہرمسلمان کی ذمہ داری ہے۔
یوں ہی مر مر کے جئیں وقت گزارے جائیں
زندگی ہم ترے ہاتھوں سے نہ مارے جائیں
وہ جو موجود نہیں اس کی مدد چاہتے ہیں
وہ جو سنتا ہی نہیں اس کو پکارے جائیں
تج دیا تم نے در یار بھی اکتا کے فرازؔ
اب کہاں ڈھونڈھنے غم خوار تمہارے جائیں